بھارت منی پور میں ایک بار پھر نسلی فسادات پھوٹ پڑے، مزید 13 ہلاک
گوہاٹی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست منی پور میں دو مسلح گروہوں کے تصادم میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ منی پور میں نسلی فسادات ایک بار پھر پھوٹ پڑے۔ 7 ماہ قبل شروع ہونے والے ان فسادات میں مجموعی طور پر 200 کے قریب افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ تازہ جھڑپ میں اکثریتی نسلی گروپ میتھی اور اقلیتی نسل کوکی برادری نے آتشیں اسلحے کا بے دریغ استعمال کیا۔ ایک دوسرے کی املاک کو نذر آتش کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔