200 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15دسمبر کو ہو گی
لاہور( کامرس رپورٹر)قومی انعامی بانڈز کی رواں سال کی آخری قرعہ اندازی 15دسمبر کو ہو گی۔200 روپے مالیت کے انعامی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک، دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے 5 جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔