ملکی ترقی و استحکام کیلئے قومی اتحاد و یکجہتی ناگزیز ہے:مفتی کریم خان
لاہور (خصوصی نامہ نگار )وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان نے کہا ہے کہ اہلسنّت قیام پاکستان کی طرح تعمیر پاکستان کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نامراد ہونگے۔ پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے قومی اتحاد و یکجہتی ناگزیز ہے۔ پاکستان سے محبت کا چراغ ہر پاکستانی کے دل میں روشن کرنے کی ضرورت ہے۔ دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔