پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کا اجلاس
لاہور(لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدارت پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کا اجلاس الرازی ہال میں منعقد ہو اجس میں صدور شعبہ جات اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی پی ایچ ڈی پالیسی کو اپنا لیا گیا ہے ۔ اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی پوسٹ گرایجوایٹ ، انڈر گرایجوایٹ اینٹی پلیجرازم پالیسی کو بھی اپنا لیا گیا ہے۔ اجلاس میں الحاق شدہ کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام سالانہ اور سمسٹر سسٹم کالجز کی مرضی کے مطابق دونوں صورتوں میں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔