• news

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دسمبر ٹیسٹ کیلئے "یونیفائیڈ " ڈیٹ شیٹ جاری کردی

لاہور(لیڈی رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دسمبر ٹیسٹ کیلئے "یونیفائیڈ " ڈیٹ شیٹ جاری کردی،پنجاب بھر کے 48 ہزار سرکاری سکولوں میں بیک وقت ٹیسٹ لیا جائے گا،تمام سکولوں میں دسمبر ٹیسٹ کا آغاز 7 دسمبر سے ہوگا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت دسمبر میں لیے جانیوالے مڈ ٹرم امتحانات کیلئے "یونیفائیڈ " ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔پنجاب بھر کے 48 ہزار سرکاری سکولوں میں بیک وقت امتحان لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن