مخالفین چیئرمین پیپلز پارٹی کی مقبولیت سے پریشان ہیں:فائزہ ملک
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے کہا ہے کہ جتنے کامیاب ورکر کنونشن چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہو رہے ہیں،ان کی وجہ سے جو لوگ زبردستی رائیونڈ کی سیاسی فضا بنانے میں مصروف تھے۔ان کو مایوسی ہو رہی ہے اور ان کی تمام تر کوششوں کے باوجود رائیونڈ والوں کو مضبوط امیدوار نہیں مل رہے اور وہ الیکٹیبلز کو ڈھونڈنے نکل پڑے ہیں۔سیاسی ماحول تو بتا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں آرہی ہے ۔