ایل ڈی اے کی کارروائی‘ 55املاک سربمہر‘ 5کو مسمار کر دیا گیا
لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈ ی اے ٹیموں نے گزشتہ روزشادمان، سمن آباد، شادباغ اور کینال روڈ پرسالانہ کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کے دوران 55املاک کو سربمہر جبکہ 5کو مسمار کر دیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے شادمان ون میں پلا ٹ نمبر465اور729کو مسمار کر دیا۔ ایل او ایس روڈ، سمن آباد پر غیر قانونی تعمیرمسمار کر دی۔ کینال روڈ موضع ہربنس پورہ پر غیر قانونی تعمیرمسمار کر دی۔