• news

دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے:عقیل عباس بھٹی

لاہور (نیوز رپورٹر)چیئرمین راجپوت سنگت پاکستان رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کیلئے دہشت گردی کرارہا ہے۔چلاس میں بس پر حملہ قابل مذمت ہے۔ تمام جماعتوں کو ملکی بقاء کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ پاک فوج اور سکیورٹی اداروں نے ہمیشہ ملک کو دہشت گردی اور تخریب کاری سے بچانے کیلئے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ بھارت پاکستان میں مسلسل دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن