• news

بجلی کمپنیوں کے ملازمین کے فری یونٹس ختم‘ رقم ملے گی‘ یکم دسمبر سے اطلاق ہو گیا

اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) بجلی کمپنیوں کے ملازمین کے فری یونٹس کے بدلے رقم دینے کا معاملہ کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ بجلی کمپنیوں کے ملازمین کے لئے فری یونٹس کے خاتمے کے فیصلے کا اطلاق کر دیا گیا۔ فیصلے کا اطلاق، ڈسکوز، جنکوز این ٹی ڈی سی‘ واپڈا، پی آئی ٹی سی ملازمین پر بھی ہوگا۔ پہلے مرحلے میں گریڈ 17 اور اس سے زائد والے افسران پر فیصلے کا اطلاق ہوگا۔ گریڈ سترہ اور زائد والے افسروں کو 15 ہزار 858 سے لے کر55 ہزار 536 روپے تک رقم ملے گی۔ افسروں کو اب متعلقہ بجلی کمپنیوں میں بجلی بل ادا کرنے ہوں گے۔ مفت یونٹس کے خاتمے کے فیصلے کا اطلاق یکم دسمبر 2023ء سے ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن