عام انتخابات: وزارت خزانہ نے الیکشن کمشن کو 17 ارب 40 کروڑ روپے جاری کر دیئے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزارت خزانہ نے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو مزید فنڈز جاری کردئیے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو 17 ارب 40 کروڑروپے جاری کردیے گئے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے اس سے قبل 10 ارب روپے جاری کیے تھے اور اب تک مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کو 27 ارب 40 کروڑ جاری کیے جاچکے۔واضح رہے کہ بجٹ میں الیکشن کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔