• news

بلوچستان ہمارا دل، جان، شہباز شریف: جعفر مندوخیل، لشکری رئیسانی کی ملاقات

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف نے صدر (ن) لیگ بلوچستان جعفر مندوخیل سے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان ہمارا دل ہماری جان ہے۔ سولہ ماہ کی حکومت میں بلوچستان کے سب سے زیادہ دورے کئے۔ نوابزادہ لشکری رئیسانی سے بھی شہباز شریف نے ملاقات کی۔ لشکری رئیسانی نے کہا کہ ہم نے (ن) لیگ میں شمولیت کا فیصلہ تاحال نہیں کیا ہے۔ دودھ کا جلا چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے۔ یہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سیاسی جماعتیں اوپر سے مسلط کی جاتی ہیں۔ شفاف الیکشن کی کوئی امید نہیں‘ شفاف الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات میں تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ بلوچستان میں عام انتخابات بارے سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ شہباز شریف نے  کہا دوبارہ موقع ملا تو بلوچستان سمیت پورے ملک میں دانش سکولوں کا جال پھیلائیں گے۔ بلوچستان ملکی معاشی ترقی کا مستقبل میں محور و مرکز ثابت ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن