• news

عمران کو کابینہ‘ نہ گھر میں اختیار تھا‘ حکومت اعظم خان چلاتے تھے: پرویز خٹک

نوشہرہ (نیٹ نیوز) پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو  نہ کابینہ میں اور نہ ہی گھر میں اختیار تھا۔ عمران خان اب ماضی کا حصہ بن چکے، ہمیں اب مستقبل کا سوچنا چاہیے، پاکستان کا مستقبل ان کے بغیر روشن ہے جبکہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں نے باریاں بانٹ کر ملک کاخانہ خراب کردیا اور رہی سہی کسر تبدیلی کے نام پر دھوکا دیکر بانی پی ٹی آئی نے پوری کر دی۔ عمران ایک ڈکٹیٹر کی شکل اختیار کرگئے تھے، وہ اپنے مخلص دوستوں کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھنے لگے تھے۔ عمران خان کا کردار 22 کروڑ عوام نے خاور مانیکا کے منہ سے سن لیا ہے۔ میرے سینے میں بہت سے راز دفن ہیں، وقت آنے پر ان رازوں سے پردہ اٹھاؤں گا۔ عمران کو کابینہ کے فیصلوں کا پتہ نہیں ہوتا تھا اور حکومت اعظم خان چلاتے تھے۔ سابق پی ٹی آئی چیئرمین رات کو گھر جاتے اور صبح فیصلے تبدیل کر دیتے۔

ای پیپر-دی نیشن