صدر نے ڈاکٹر مفضل سیف الدین کو نشان پاکستان سے نواز دیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر علوی نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں تعلیم کے فروغ، صحت، ماحولیاتی اور سماجی تحفظ کے شعبے میں خدمات پر دائودی بوہرہ برادری کے داعی و سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو نشان پاکستان کا اعزاز دیا۔ گورنر سندھ کامران احمد ٹیسوری اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز تقریب میں شریک تھے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دائودی بوہرہ برادری کے داعی و سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو نشان پاکستان سے نوازا۔