غیرشرعی نکاح کیس، عمران اور بشریٰ بی بی مجھے کمرے سے نکال دیتے تھے
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں زیر سماعت غیرشرعی نکاح کیس میں چوتھے گواہ خاور مانیکا کے ملازم محمد لطیف کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔ خاور مانیکا عدالت پیش ہوئے اور حاضری لگوانے کے بعد چلے گئے۔ ملازم نے بیان میں کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے گھرآتے تھے اور دونوں ساتھ کمرہ میں چلے جاتے تھے، مجھے خاور مانیکا کہتے تھے جا کر انہیں دیکھو، کمرے میں جانے پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دونوں مجھے گالیاں نکالتے تھے اور باہر نکل جانے کا کہ دیتے تھے۔ سول جج قدرت اللہ نی استفسار کیا آپ اتنا رو رو کرکمزور ہو گئے ہو؟ کیا دونوں آپ کوکمرے میں ساتھ بٹھاتے تھے؟۔ گواہ محمد لطیف نے کہاکہ نہیں دونوں مجھے ساتھ کمرے میں نہیں بٹھاتے تھے، مجھے کمرے سے نکلنے کا کہتے تھے۔ عدالت نے کیس کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب کر لیے، کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔