• news

مصنوعی بارش برسانے والے طیارے ہی نہیں، پروگرام کھٹائی میں پڑ گیا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت کا دن بدن بڑھتی سموگ پر قابو پانے کے لیے مصنوعی بارش برسانے کا پروگرام کھٹائی میں پڑ گیا۔ ملک میں مصنوعی بارش برسانے والے طیارے ہی موجود نہیں ہیں۔ پلانٹ پروٹیکشن کے  چیف پائلٹ کیپٹن زمان چیمہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس صرف ٹڈی دل کے تدارک اور فصلوں پر سپرے کرنے والے طیارے ہیں۔ والٹن ائیرپورٹ پر کروڑوں روپے کے طیارے ناکارہ ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ منگل کو بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن