• news

ہائیکورٹ نے 5 سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دیں

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائی کورٹ نے 5 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دی ہیں تاکہ انہیں مختلف اضلاع کی بنکنگ عدالتوں میں تعینات کیا جائے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔  محمد اسلم گوندل کو جج بنکنگ کورٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ، امجد نذیر چودھری کو حافظ آباد کی بنکنگ کورٹ، عبدالرزاق کو وہاڑی کی بنکنگ کورٹ، طارق محمود ضرغام کو بنکنگ کورٹ گوجرانوالہ اور عابد رضوان عابد کو بنکنگ کورٹ راولپنڈی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن