نصاب میں خطبہ حجتہ الوداع کی تعلیمات کو شامل کیا جانا چاہیے: جمال شاہ
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ نے کہا ہے کہ تعلیمی نصاب میں خطبہ حجتہ الوداع کی تعلیمات کو شامل کیا جانا چاہیے اور تعلیمی ادارے ان تعلیمات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ادارہ تحقیقات اسلامی کے انٹرنیشنل سنٹر آف ایکسیلنس فار سیرۃ سٹڈیز کے زیر اہتمام پاک سعودی حکومتوں کے مشترکہ تعاون سے سیرت، تمدنی شعور، رواداری کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید جمال شاہ نے کہا کہ نبی کریمؐ نے معاشرے میں ذمہ دار شہری بن کر معاشرے کی خدمت کی تعلیمات دیں۔