غیر ملکی ایجنسی کے کہنے پر سکھ یاتریوں کو لوٹتے: ملزموں کا انکشاف
لاہور (نامہ نگار) آرگنائزڈکرائم یونٹ نے بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں سے ڈکیتی کی واردات کرنیوالا غیر ملکی گینگ گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے کہنے پر پاکستان میں آئے سکھ یاتریوں سے واراداتیں کرتے تھے۔ ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ساؤتھ آفتاب احمد پھلروان نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں سے ڈکیتی کی واردات کرنیوالے غیر ملکی گینگ کے سرغنہ شاہ رخ، ریحانہ شاہ رخ اور محمد عرفان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ غیر ملکی رہائشی ہیں۔ فرار ہو جاتے اور غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو اطلاع دیتے تاکہ دنیا میں پاکستان کی ساکھ مجروح ہو۔ ملزمان مختلف فورسز کی یونیفارم پہن کر پاکستان میں آئے غیر ملکی شہریوں سے تلاشی کے بہانے واردات کرتے اور فرار ہو جاتے غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے اس مکروہ منصوبہ کو آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور نے کامیابی سے ناکام بنا دیا۔