الیکشن کمشن کی سندھ میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلوں کی منظوری
کراچی(این این آئی)الیکشن کمیشن نے سندھ میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈپٹی سیکرٹری سروسز حکومت سندھ کو خط لکھا اور سندھ میں تعینات 15 افسران کے تبادلوں کی اجازت دے دی جبکہ الیکشن کمیشن نے 2 افسران کے تبادلوں کی درخواست مسترد بھی کردی۔گریڈ 20 کے افسر احمد بخش ناریجو کو سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ، گریڈ 20 کے افسر طاہر حسین کو سیکرٹری معدنیات، گریڈ 20 کے افر احمد سلطان کھوسو کو سیکرٹری اقلیتی امور، گریڈ 20 کے افر احمد سلطان کھوسو کو سیکرٹری اقلیتی امور تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ گریڈ 20 کے افسر ابو بکر احمد کو سیکرٹری اطلاعات و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، گریڈ 20 کے افسر زبیر پرویز احمد کو منیجنگ ڈائریکٹر سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی، گریڈ 20 کے افسر شالد چاچڑ کو سیکریٹری سیاحت و کلچر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے انجم اقبال کو ڈی جی سندھ کوسٹل، روبینہ آصف کو ڈی جی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، محمد شریف شیخ کو ڈی جی گورکھ ہلز، غنوار علی لغاری کو سیکریٹری ہیومین سیٹلمنٹ، اطہر حسین مرانی کو ڈی جی لیاری ڈیولپمنٹ، فیاض حسین عباسی کو کمشنر سکھر، سمیع الدین صدیقی کو سیکریٹری کوپریٹو ڈپارٹمنٹ، اختر حسین بگٹی کو ڈی جی صوبائی محتسب، جلال الدین مہر کو اسپیشل سیکریٹری پرزن تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر وسیم شمشاد علی اور شاہدہ جعفر کی تعیناتی کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔