فیض آباد دھرنا کمشن، فواد حسن فواد نے بیان ریکارڈ کرا دیا
اسلام آ باد (آئی این پی ) نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ ڈاکٹر اختر علی شاہ کی زیرِ صدارت فیض آباد دھرنا کمیشن کا اجلاس ہوا۔ فواد حسن فواد نے 22 نومبر 2017 کے کابینہ اجلاس پر اپنی معلومات شئیر کیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فیض آباد دھرنا کمیشن کے سربراہ اختر علی شاہ نے فواد حسن فواد سے سوال کیے۔ فواد حسن فواد کو کمیشن کی طرف سے سوالنامہ بھی جاری کیا جائے گا۔