کئی وارداتیں‘ ڈاکو شہریوں سے کروڑوں روپے‘قیمتی مال لوٹ کر لے گئے
لاہور‘لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار‘نمائندہ نوائے وقت ) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکو‘چور ڈکیتی ‘ چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات،موبائل فون، موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں اوردیگرسامان لوٹ لیا ۔تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے محلہ حسنین سٹی میں پراپرٹی ڈیلر کے گھر ایک کروڑ کی ڈکیتی،نقاب پوش ڈاکو اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ کر طلائی زیورات،سعودی ریال لاکھوں روپے نقدی اور اسلحہ بھی لے گئے تفصیلا ت کے مطابق ڈاکومانگا منڈی میں عاطف ‘ اس کی فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5 لاکھ 98 ہزار ‘ زیورات‘ موبائل فون‘ برکی میں ناصر سے 2 لاکھ 55ہزار ‘ موبائل فون،گرین ٹاؤن میں ارسلان سے 3 لاکھ 70 ہزار‘ موبائل فون‘ ٹاؤن شپ میں اختر سے 2 لاکھ 45 ہزار‘ موبائل فون‘ ہنجروال میں تنویر سے 25 ہزار‘ موبائل فون‘کوٹ لکھپت میں اشفاق سے 20 ہزار‘ موبائل فون‘ سندر میں سے انس سے 5ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ۔چوروں کے ڈیفنس، باغبانپورہ، برکی،ریس کورس اورمصطفی ٹاؤن میں سے5 گاڑیاں، مغلپورہ میں سے رکشہ جبکہ سندر،راوی روڈ، شیراکوٹ، مزنگ، لوئر مال، کاہنہ ، گرین ٹاؤن، لٹن روڈ اور شاہدرہ ٹاؤن سے 10موٹر سائیکلیں چوری کرلی ۔