• news

بیوی کے قاتل شوہر کو سزائے موت

 فیروزوالہ ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ ایڈیشنل جج تحصیل فیروز والا نے تھانہ فیروز والا کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے اس میں ملوث مجرم کاشف رفیق کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ مجرم کو  دو لاکھ روپیہ رجانہ کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں چھ ماہ قید بھگتنا پڑے گی۔ کاشف رفیق نے  چھری کے وار کر کے اپنی بیوی صائمہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن