• news

خواتین کو ہراسیت سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں: صدر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر علوی نے خواتین کو ہراسیت سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے اجتماعی کاوشوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والا ماحول اور رویے بدلنے ہونگے۔ عوامی مقامات، بمقام کار اور گھروں میں بھی سازگار ماحول یقینی بنانا ہو گا۔ وہ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت بمقام کار کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ خاتون اول بیگم ثمینہ علوی، وفاقی محتسب انسداد ہراسیت فوزیہ وقار، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک سلیم اللہ، مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے تقریب میں شریک تھے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی معاشرے میں بہت بعد میں خواتین کے حقوق کی بات ہوئی ہے، 1400سال پہلے حضورؐ اور قرآن پاک نے خواتین کے حقوق بتا دیئے تھے، اگر مغرب کے ساتھ موازنہ کریں تو ہم خواتین کا وہ کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں جو 1400سال پہلے قرآن و سنت نے خواتین کو دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن