بابری مسجد کی شہادت کو 31 برس بیت گئے
جہانیاں(این این آئی ) بابری مسجد کی شہادت کو 31 برس بیت گئے ، مسلمانوں کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔سولہویں صدی میں تعمیر ہونیوالی بابری مسجد کو1992ء میں ہندو انتہاپسندوں نے شہید کیا تھا۔ یہ مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر نے تعمیر کرائی تھی۔ایودھیا میں ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں بابری مسجد کی شہادت کوآ ج6دسمبربدھ کو 31 سال ہو گئے۔