گورنمنٹ گریجوایٹ کالج خواتین گلبرگ میں فن فیئر کی سالانہ تقریب
لاہور (لیڈی رپورٹر) کالج گرائونڈ سالانہ فن فیئر میں امسال ریٹائر ہونے والے اساتذہ نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔گلبرگ کالج کے ایڈ من گراونڈ میں رنگارنگ سٹالز لگانے گئے طالبات کی کثیر تعدادنے جھولوں میں بیٹھ کرفن فیئر کا لطف دوبالا کیا ۔ پرنسپل ڈاکٹر نگہت ناہید ظفر ، وائس پرنسپل اور معزز مہمانوں نے لگائے گئے سٹالز کو بہت پسند کیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر شائستہ حسن، مسز رباب اور بسمہ رشید نے انجام دیئے۔