رضوانہ صحت یاب، آج لاہور جنرل ہسپتال سے دعاؤں کیساتھ رخصت کیا جائیگا
لاہور (نیوز رپورٹر ) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے کہا کہ اللہ کے فضل وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی کی خصوصی مانیٹرنگ اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی رہنمائی کے باعث گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ 17ہفتے لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہو گئی ہے۔ہیلتھ پروفیشنلز آج بروز بدھ رضوانہ کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کریں گے۔