کے ای یو آلائیڈ ہیلتھ سائنسز گریجویٹس کا پہلا کانووکیشن
لاہور (نیوز رپورٹر ) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام آلائیڈ ہیلتھ سائنسز گریجویٹس کے پہلے کانووکیشن کا انعقاد کیاگیا۔ مہمان خصوصی نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم تھے۔اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، ڈین آلائیڈ ہیلتھ سائنسز،رجسٹرار پروفیسر سید اصغر نقی، پروفیسر محمد معین، پروفیسر سائمہ امیر و دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ڈاکٹر محمد ذیشان سرور نے آلائیڈ ہیلتھ سائنسز گریجوایٹس سے خدمت انسانیت کا حلف لیا۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے نمایاں طلبا و طالبات میں گولڈ میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کیں۔ نگران صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ خوابوں کی تعبیر کیلئے ہمیشہ بڑے خواب دیکھنے چاہئیں۔