طالبان کو مکمل سفارتی تعلقات سے پہلے اصلاحات کرنا ہونگی: چین
بیجنگ (نیٹ نیوز) چین نے کہا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت کو مکمل سفارتی تعلقات حاصل کرنے سے پہلے سیاست میں اصلاحات متعارف کروانے، سکیورٹی کی صورتحال بہتر کرنے اور ہمسایہ ممالک سے تعلقات ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ چین ہمیشہ یہ سمجھتا ہے کہ افغانستان کو بین الاقوامی برادری سے خارج نہیں کرنا چاہیے۔