• news

 وقف املاک کی حفاظت میں کوتاہی برداشت نہیںکی جائے گی:طاہر رضا بخاری

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے موضع باگڑیاں کا دورہ کرتے کہا کہ وقف املاک کی حفاظت بنیادی ذمہ داری ہے، جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں۔ قبضہ مافیا کے خلاف اور ناجائز تجاوزات کی روک تھام کیلئے فیلڈ افسران ہمہ وقت مستعدرہیں۔ غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرلی،تجاوز شدہ لینڈ کو دوبارہ حاصل کرکے کمرشل منصوبہ جات قائم کرنااوّلین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اوقاف نے دربار حضرت بو علی قلندر کا موقع ملاحظہ کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن