منہاج انسٹیٹیوٹ سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)منہاج سالانہ دو روزہ سپورٹس فیسٹیول 2023ء کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔دو روزہ فیسٹیول میں روایتی کھیل کرکٹ، بیڈمنٹن، فٹبال، رسہ کشی، ٹیبل ٹینس سمیت 12 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ مہمان خصوصی چیئرمین آغوش کمپلیکس صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتے ہیں۔