• news

شہر لاہور کو چمکانے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ٹیمیں متحرک ہوگئیں 

لاہور(خبرنگار)لاہور کو چمکانے کیلیے ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی سی ای او فہد محموداور ڈپٹی سی ای او محمد اورنگزیب نے شہر کا دورہ کیا۔ڈپٹی سی ای او فہد محمود نے نشتر ٹاؤن میں جاری زیرو ویسٹ آپریشن کا جائزہ لیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا نشتر ٹاؤن زیرو ویسٹ آپریشن کے حوالے سے کہنا ہے کہ لاہور کے 9ٹاؤنز میں مرحلہ وار جبکہ سکول، کالجز و دیگر عوامی مقامات کے گرد خصوصی صفائی آپریشن کیے جا رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن