اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان انڈر19 ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان انڈر19 ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی۔ٹورنامنٹ 8 سے 17 دسمبر تک دبئی میں منعقد ہو گا، سیمی فائنلز تک تمام میچز آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوں گے۔اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ کا فائنل دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔