• news

خواہش ہے تینوں بھائی پاکستان  کی نمائندگی کریں:عبید شاہ 

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی انڈر19 ٹیم میں شامل عبید شاہ نے کہا کہ بھائی سے بہت کچھ سیکھا ہے خواہش ہے تینوں بھائی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔  وہ  ہر میچ سے قبل  بھائی کی ویڈیوز دیکھتے ہیں اور میچز سے قبل کنڈیشن کے بارے میں ان سے مشورہ بھی کرتے ہیں۔ انڈر۔19 ایشیا کپ سے قبل بھی وہ نسیم سے مشورہ کریں گے کہ یو اے ای میں کیسے بائولنگ کرنا ہے۔ وہ کنڈیشنز کے حساب سے بائولنگ کرنا جانتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن