بابر اعظم ‘شاہین کیخلاف کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں: میک سوینی
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) آسٹریلوی پرائم منسٹر الیون کے کپتان نیتھن میک سوینی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اچھے بائولرز ہیں، کوشش کریں گے بہترین کرکٹ کھیلیں۔ میں سابق کپتان بابراعظم اور فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کیخلاف کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہوں۔ بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو صرف ٹی وی پر ہی کھیلتے ہی دیکھا ہے۔ کیمرون بینکروفٹ اور مارکس ہیرس پاکستان کیخلاف اوپننگ کریں گے۔ کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم کیخلاف فرسٹ کلاس میچ کھیلنا آسان نہیں ہوگا، پاکستان کے پاس اچھے بائولرز ہیں، کوشش کریں گے بہترین کرکٹ کھیلیں۔