پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر کل سماعت ہو گی
اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کر دیں۔11 درخواستوں کی سماعت کل 8 دسمبر کو ہوگی۔ پی ٹی آئی کے بانی راہنما اکبر شیر بابر نے 5 دسمبر کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کئے تھے۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے والوں میں راجہ طاہر نواز عباسی، یوسف علی، محمود احمد خان، مس نورین فاروق خان شامل ہیں صباح زاہد، راجہ حامد زمان خان، محمد شاہ فہد، محمد مزمل سندھو، بلال اظہر اور جہانگیر خان نے بھی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کیا تھا ۔