ایشیائی بنک نے پاکستان کیلئے 85 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کے 3 منصوبوں کی منظوری دے دی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بنک نے65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر لاگت کے 3 منصوبوں کی منظوری دے دی تاکہ پاکستان کو جامع اور پائیدار ترقی اور نمو کے اہداف کو حاصل کرنے کے مقصد میں مدد فراہم کی جا سکے۔ اس ہفتے منظور کیے گئے منصوبوں کے ذریعے مقامی وسائل کو متحرک کرنے، اگست 2022ء کے تباہ کن سیلاب سے تباہ شدہ سکولوں کی بحالی اور تحفظِ خوراک کو بہتر بنانے کے لیے زرعی پیداوار میں اضافہ کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی اور مغربی ایشیا یوگینی زوکوف نے کہاکہ نئی فنانسنگ پاکستان کو گزشتہ سال کے مہنگائی کے بحران اور سیلاب کے اثرات سے نکلنے اور طویل مدتی ترقی کو راہ پر واپس لانے میں مدد دے گی۔