سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹسن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نیا ہیڈکوچ مقرر کر دیا گیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر،ٹیم ڈائریکٹر معین خان اور ٹیم مینجمنٹ نے پی ایس ایل 9 کیلئے سابق آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹسن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوچ مقرر کیا ہے۔شین واٹسن سرفراز احمد کی قیادت میں پی ایس ایل فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہ چکے ہیں جبکہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھلاڑی کی حیثیت پی ایس ایل تھری اور فائیو میں نمائندگی کر چکے ہیں۔