• news

میرپور ٹیسٹ‘بنگلہ دیش 172 رنزپر آؤٹ‘ نیوزی لینڈ کی 55 پر 5 وکٹیں گر گئیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ہوم ٹیم کو جلدآؤٹ کرنے کے باوجود مہمان ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔ میرپور ڈھاکہ میں کھیلے جارہے میچ میں سپنرز فرینڈلی وکٹ پر بنگلہ دیش کی ٹیم 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔مشفیق الرحیم 35، شہادت حسین 31، مہدی حسن 20، محمود الحسن جوئے 14، شریف الاسلام 10 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ گلین فلپس اور مچل سینٹنر نے تین، تین‘ اعجاز پٹیل نے دو اور ٹم ساؤتھی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کو کم سکور پر آؤٹ کرنے کے بعد خود بھی مشکلات کا شکار ہوگئی۔ دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں پر 55 رنز بنالیے جبکہ خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 117 رنز درکار ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 12 اور گلین فلپس 5 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ کین ولیمسن 13، ڈیون کونوے 11 اور ٹام لیتھم 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

ای پیپر-دی نیشن