• news

زرداری سے ملاقات‘ عبدالقدوس بزنجو پی پی میں شامل

لاہور+اسلام آباد (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے سابق وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو پی پی پی میں شامل ہو گئے ،لاہور میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان حکومت کے سابق وزیر سکندر عمرانی بھی پی پی پی میں شامل ہوئے ،سید نظام الدین، سید حمید، نصیر احمد بزنجو، میر عبدالوہاب بزنجو و دیگر بھی پی پی پی میں شامل ہوئے ، صدر آصف زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والی بلوچستان کی سیاسی شخصیات کو خوش آمدید کہا۔مزید براں سابق وزیر اعلی بلوچستان میر نصیر مینگل کے صاحبزادوں میر حمود الرحمن اور میر شفیق الرحمن نے بھی سابق صدر اور چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کی۔

ای پیپر-دی نیشن