• news

الیکشن کمشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (نیٹ نیوز) الیکشن کمشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف ابتدائی سماعت آج ہوگی۔الیکشن کمشن کا پانچ رکنی بینچ دس بجے سماعت کرے گا، الیکشن کمشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف گیارہ درخواستیں جمع ہوئیں۔واضح رہے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمشن میں چیلنج کیا گیا تھا، الیکشن کمشن میں دائر درخواست سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسلام آباد نے بھی دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن