شان مسعود کی ڈبل سنچری، پاکستان کی اننگز 391رنز پر ڈکلیئر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پرائم منسٹر الیون نے پاکستان کیخلاف 4 روزہ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر 2 وکٹوں پر 149 رنز بنا لئے،پاکستان نے پرائم منسٹر الیون کیخلاف 4 روزہ میچ میں پہلی اننگز 391 رنز پر ڈکلیئر کی، کپتان شان مسعود 201 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے،پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے پرائم منسٹر الیون کو مزید 242 رنز درکار ہیں،پرائم منسٹر الیون کی جانب سے کیمرون بنکرافٹ نے 53 اور مارکس ہیرس نے 49 رنز بنائے جبکہ میتھیو رینشا 18 اور کیمرون گرین 19 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ امام الحق 9‘ عبداللہ شفیق 38‘ بابر اعظم 40، سعود شکیل 13، سرفراز احمد نے 41 اور فہیم اشرف 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔عامر جمال 5، میر حمزہ، 8 اور خرم شہزاد 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جارڈن بکنگھم نے 5 جبکہ ٹوڈ مرفی، نیتھن میک اینڈریو اور مارک اسٹیکیٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔