• news

لاہور چیمبر آف کامرس ،یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ جس کا مقصد کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ فلیحہ زہرہ کاظمی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن فریحہ یونس اور سیکرٹری جنرل شاہد خلیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق لاہور چیمبر اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مشترکہ سیمینارز، ورکشاپس اور آگاہی سیشنز منعقد اور مشترکہ تحقیقی منصوبے شروع کریں گے۔لاہور چیمبر اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس فوڈ اینڈ نیوٹریشن، ٹیکسٹائل، فیشن، انٹیرئیر ڈیزائن، فائن آرٹس، آئی ٹی، کمپیوٹر سائنسز، کمیونیکیشن اور ڈیزائن اور دیگر شعبوں میں جدید ٹیکنالوجیز اور خدمات کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے تعاون کو فروغ دیں گے۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو کاروباری ضروریات سے منسلک کرنا ایک اہم قدم ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن