ایف آئی اے کا شہزاد اکبر کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق مشیراحتساب شہزاد اکبر کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط لکھا۔اسلام آبادپولیس نیشہزاداکبر کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا اور سول جج احمد شہزاد گوندل نے 2 دسمبر کوشہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دیا تھا۔شہزاد اکبر کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں فراڈ سمیت 8 دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔