• news

وفاق کا پی آئی اے سمیت سرکاری اداروں کی نجکاری کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) سمیت سرکاری اداروں کی نجکاری کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ نے نجکاری یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ نجکاری کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے اپیلیٹ ٹربیونل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور نجکاری کمیشن اپیلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ صرف سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاسکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف عدالتوں میں کیسز دائر ہونے سے نجکاری کا عمل بری طرح متاثرہ ہوا، ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے مطالبے پر اپیلیٹ ٹربیونل قائم کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ذرائع نے بتایاکہ ملک بھر کی ہائیکورٹس اور دیگر عدالتوں میں جاری مقدمات اپیلیٹ ٹربیونل کو منتقل ہوجائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن