کینیڈا میں بھارتی فلمیں چلانے والے 3 سینما گھروں پر حملے، بدبودار سپرے چھڑکا گیا
ٹورنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا میں بھارتی فلمیں چلانے والے سینما گھروں پر حملہ کیا گیا۔ نقاب پوش نامعلوم افراد نے سینما گھروں میں گھس کر بدبو دار سپرے چھڑکا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بدبودار بم بھی رکھا۔ پہلا حملہ منگل کی شب 9 بجکر 20 منٹ پر کیا گیا۔ نقاب پوش افراد سینما گھر کے اندر داخل ہوئے اور وہاں موجود سامعین پر اسپرے کردیا۔ حملہ آور سپرے کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ حملے کے وقت سینما گھر کے اندر 200 لوگ بالی ووڈ فلم دیکھ رہے تھے۔ تمام سامعین نے کھانسی شروع کردی تھی جس کے بعد ان تمام لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔