شوکت ترین تحریک انصاف سے دستبردار، سیاست، سینٹ نشست چھوڑنے کا اعلان
اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ ) سابق وزیرخزانہ و سینیٹر شوکت ترین نے بھی سیاست اور پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔شوکت ترین نے جیو نیوز سے گفتگو میں پارٹی اور سینیٹ کی نشست چھوڑنے کی تصدیق کی۔شوکت ترین 2021 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست پر منتخب ہوئے، وہ 17 اکتوبر 2021 سے 11 اپریل 2022 تک عمران خان کی کابینہ میں وزیر خزانہ رہے۔ ذرائع کے مطابق شوکت ترین بھی بانی چیئرمین عمران خان کی پارٹی سے علیحدہ ہونے والوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹ سے بھی استعفا دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔