بلاول بھٹو کا لاہور میں جلسہ موچی دروازہ یا لبرٹی چوک ،لاہور تنظیم نے سر جوڑ لئے
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا لاہور میں جلسہ موچی دروازہ میں کرنا ہے یا لبرٹی چوک میں،لاہور تنظیم نے سر جوڑ لئے۔اس سلسلے میں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل کی زیر صدارت چاروں ڈسٹرکٹ صدور اور دیگر عہدیداروں کا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔جس میں آصف ناگرہ،عاطف رفیق،زاہد ذوالفقار، امجد جٹ اور دیگر عہدیدار شریک تھے۔