• news

ذاکر نائیک کے انتقال کی وائرل جھوٹی خبروں سے کروڑوں لوگ پریشان 

کوالالمپور (نیٹ نیوز) معروف  مبلغ اور اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی موت کے حوالے سے 9 دسمبر کی دوپہر کو سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں وائرل ہونے پر دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداح پریشان ہو گئے۔ پاکستان کی اسلامی تنظیم کے عہدیدار نے اپنی ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے کچھ دیر قبل ہی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے بات کی۔ وہ خیریت سے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر ذاکر نائیک کی موت کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، جس سے کروڑوں لوگ پریشان ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن