• news

پشاور دھماکے میں افغان باشندہ ملوث سی ٹی ڈی نے خاکہ جاری کر دیا 

 پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سی ٹی ڈی نے پشاور ورسک دھماکے میں افغان باشندے کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جس کا خاکہ بھی جاری کردیا گیا۔  سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جس کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل آئی ای ڈی دھماکے میں تین بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن