• news

بشریٰ بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر 

لاہور(خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ بشری بی بی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کل سوموار11 دسمبر کو سماعت کرے گا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، میرے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن